حوزہ نیوز ایجنسی کہگیلویہ اور بوئیر احمد سے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید امان اللہ حسینی صدر نے 22 بہمن، انقلابِ اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ کے نظام سے الہام لینا اور ظالم کے خلاف قیام کرنا اب دنیا میں رائج ہو چکا ہے چونکہ اسلامی انقلاب نے کئی ایک ممالک کو ظالموں کے چنگل سے آزاد کرایا۔
انہوں نے مزید کہا: اسلامی انقلاب کے بہت اہم اور بے مثال اجزا ہیں اور دنیا میں ہر روز اسے زیادہ سے زیادہ طاقت کے ساتھ مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی صدر کہا: اسلام اور ایران دشمن عناصر جانتے ہیں کہ الیکشن میں کاسٹ ہونے والا ہر ووٹ ان کے دلوں میں تیر کی مانند ہے۔
انہوں نے کہا: اسلامی انقلاب کے اہم مسائل میں سے ایک مسئلہ غزہ کا مسئلہ ہے، آج مقبوضہ علاقوں میں جدوجہد اور مقاومت برقرار ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا: یہ سب کچھ اسلامی جمہوری کے نظام کی برکات کا نتیجہ ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ تحریک حماس کی کارروائیوں نے صیہونی حکومت کو ایک کاری تکنیکی ضرب لگائی ہے اور طوفان الاقصیٰ آپریشن نے اسرائیل کو مٹی میں ملا دیا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسرائیل کے لیے اس آپریشن میں ہونے والے نقصانات کی مقدار ٹوئن ٹاورز کے نقصان کے مترادف ہے۔